63 ہزار عازمین سعودی عرب پہنچ گئے، ترجمان پی آئی اے

Pilgrims

Pilgrims

کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 63 پروازوں کے ذریعے 23 ہزار سے زائد عازمین کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے 11 پروازوں کے ذریعے 3,479، لاہور سے 11 پروازوں کے ذریعے 4,880، اسلام آباد سے 10 پروازوں کے ذریعے 4,787، کوئٹہ سے 13 پروازوں کے ذریعے 3,881، پشاور سے 12 پروازوں کے ذریعے 3,775، ملتان سے 3 پروازوں کے ذریعے 974 اور سیالکوٹ سے 3 پروازوں کے ذریعے 1,498 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا ہے۔