64 فیصد پاکستانیوں کی مشرف کے کاغذات مسترد کرنے کی حمایت، سروے

Musharraf

Musharraf

کراچی(جیوڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتخابات میں حصہ لینے کے عزم کے ساتھ پاکستان آئے مگر وہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل قرار دے دیئے گئے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی کے بعد ملک کے چار حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، جنہیں الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا۔ اس بارے میں جنگ اخبار اور دی نیوز نے گیلپ پاکستان کے تعاون سے ملک بھر میں سروے کیا۔

جس میں 26 سو سے زائد افراد سے رائے لی گئی۔سروے میں عوام سے سوال کیا گیا کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات مسترد کردیے ہیں ،آپ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں یا مخالفت؟جواب میں عوام کی بڑی تعداد یعنی 64 فیصد نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی حمایت کی جبکہ 27 فیصد نے مخالفت کی۔ 9 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔