کرپشن اور بدعنوانی رہی تو ملک کبھی ترقی نہیں کر پائے گا، ممنون حسین

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

لاہور (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے ملکی معیشت انتہائی خراب ہے اگر کرپشن اور بدعنوانی رہی تو ملک کبھی ترقی نہیں کر پائے گا۔

لاہور میں چائلڈ ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملکی معیشت انتہائی خراب ہے اگر کرپشن اور عنوانی رہی تو ملک کبھی ترقی نہیں کر پائے گا، قوم کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جہاد کے ساتھ کرپٹ عناصر کا سماجی بائیکاٹ کرے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، پولیو نے ہمارے بچوں کا مستقبل مخدوش بنا دیا ہے اس لیے پولیو سے متاثرہ علاقوں میں مشنری جذبے سے کام کیا جائے۔