کراچی (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے کراچی میں چھاپامار کر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق سی ای او طارق پوری کو غبن اور خورد برد کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ ڈپٹی ڈائرکٹر ایف آئی اے فقیر محمد نے ذرائع کو بتایا کہ اطلاع ملنے پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابقہ سی ای او طارق پوری کو گرفتار کر لیا۔
ان کے خلاف غبن اور خورد برد کے 10 مقدمات درج کرلیے۔ ایف آئی اے کے مطابق طارق پوری پر الزامات ہیں کہ انہوں نے زمین کی خرید و فروخت اور اکاونٹس میں 70 کروڑ روپے کا غبن کیا۔ ٹی ڈی اے پی اسکینڈل میں اس سے قبل خاتون سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔