سیاسی جماعتوں کے راہنما سبھی ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں: احسان باری

Dr Ihsan Bari

Dr Ihsan Bari

ہارون آباد : قائد اللہ اکبر پاکستان ڈاکٹر میاں احسان باری نے کہا ہے کہ بڑے ہائوس سینیٹ کے بلا مقابلہ انتخاب نے 17 دسمبر 2014 کے اخبارات میں چھپنے والے میرے بیانات کی مکمل تصدیق کر دی ہے اور اس کی حقیقت پر سچائی کی مہر ثبت کرڈالی ہے کہ نواز ، زرداری ، الطاف ، گجراتی چوہدری اور کٹھ ملائیت کی علمبردار دیگر سیاسی جماعتوں کے راہنما سبھی ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں یہ کبھی مقتدر تھے یا آج کل ہیں یہ اقتداری کنویں کے مینڈک ، سیاسی جنگل کے لگڑ بھگڑ ہی ہیں یہ لوگ آپس کی جعلی چپقلشوں ، مک مکائی اپوزیشنوں ، کارکنوں کی قتل و غارت گری ، جلسے جلوسوں ، ہڑتالوںاور دھرنے بازیوں کے ذریعے غریب آدمی کی گردنوں پر مسلسل سوار رہنا چاہتے ہیں خود بہت بڑے آمر اور پاکستانی تاریخ کے سبھی ڈکٹیٹروں اور فوجی آمروں کے بغل بچہ رہے ہیں سابقہ زرداری دور میں اور اب شریفوں کی حکمرانی کے وقت میںاپوزیشنیں بھی انھوں نے خود دکھاوے کے لیے تیار کرکھی ہیں تاکہ عوام مسلسل دھوکے میں رہیں اورخصوصا ً پسے ہوئے طبقات کے غریب مظلوم ہاری ،مزدور ،کسان ، ایک سٹیج پر جمع ہو کراپنے مسائل و مطالبات کے حل سے باز رہ سکیں ۔تاکہ ان ظالم جاگیرداروں ، سود خور سرمایہ داروں اور مزدور دشمن صنعت کاروں کا قلاوہ ان کی گردنوں سے نہ اترنے پائے ۔انہوں نے کہا کہ بظاہر عمران خان اپوزیشن کرتے نظر آتے ہیں مگر جس طرح لوٹے لٹیرے بھگوڑے تمام مقتدر پارٹیوں سے بھاگ بھاگ کران کے چرنوں میں گھس کر پناہ گزین ہورہے ہیں اوریہ سمجھتے ہیں کہ اب شاید اقتدار کا ہما ادھر کا رخ کرنے والا ہے۔

یہ بھی ان سبھی کی بھول ہے خدائے عزوجل جسے چاہیں اقتدار بخش سکتے ہیں اور صرف اللہ اکبر تحریک ہی ایسی واحد جماعت ہے جو تمام مسائل کو حل کرسکتی ہے اور خدا کی زمین پر خدا کی حکومت قائم کرکے ملک کو گل وگلزار کرسکتی ہے کہ میں1961سے مسلسل اپوزیشن کا کردار مستقل مزاجی سے ادا کر رہا ہوں اور کبھی کسی بر سر اقتدار پارٹی کی ٹکٹ پرالیکشن میں حصہ لینے کا سوچا تک بھی نہیں ۔اوراب انشاء اللہ تحریک انتخابات بلدیاتی ہوئے یا عام بھرپور حصہ لے گی اورروایتی و دھوکے باز سیاست دانوں کوشکست فاش دے گی۔

جاری کردہ محمد اکرم خلجی آفس سیکریٹری مرکزی دفتر اللہ اکبر تحریک پاکستان باری ہائوس باری روڈ ضلع بہاولنگر پنجاب پاکستان ۔
Contacts Dr.Ihsan Bari:0300–0315–0321–0333–0345–6986900
Facebook.com/allahoakbartehreek۔Twitter.com/drmianihsanbari
drahsanbari@gmail.com,drmianihsanbari@gmail.com
.web:www.allahoakbar-tehreek.com, mianihsanbari@gmail.com