پیر محل کی خبریں 12/07/2015

Nazir Park

Nazir Park

پیر محل (راحیل گجر سے) علی احمد صاحب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پیرمحل/ کمالیہ کو غفلت لاپرواہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تفصیل کے مطابق لینڈریکارڈ کمپیوٹرائز میں تعینات علی احمد صاحب اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لینڈ ریکارڈ پیرمحل/ کمالیہ کو ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے عوامی شکایات اور غفلت لاپرواہی کے باعث او ایس ڈی بناکر اختیار واپس لے لیے یاد رہے کہ علی احمد اے ڈی ایل آر کی غفلت کے باعث چھ ماہ میں دوتحصیلوں میں فرد ملکیت اور انتقال رجسٹری کی مد میں لاکھوں روپے ریونیو کا حکومت کو نقصان ہوچکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( راحیل گجر سے ) محکمہ ڈاک کی ترقی کے دعوے پیرمحل شہر کے وسط میں قائم سٹی پوسٹ آفس بندہونے سے صارفین سخت مشکلات کا شکار جنرل منیجر فی الفور سٹی پوسٹ آفس بحال کریں سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر کو تحصیل کادرجہ ملنے اور شہریوں کے اصر ارپر جنرل پوسٹ آفس میں نائٹ سروس کا اجراء کردیا گیا مگر عرصہ دراز سے منافع دینے والا سٹی پوسٹ آفس بند کرنے سے مکینوں جن میں ضعیف العمر بوڑھے خواتین شامل ہے اپنے عزیز اقرباء کی طرف سے بھیجی گئی رقوم اور خطوط اور دیگر امور دوکلومیٹر کا طویل سفر طے کرکے جنرل پوسٹ آفس جانے پرمجبور ہے جنرل پوسٹ آفس میں نائیٹ سروس شروع ہونے سے جہاں مکینوں کو خوشی ہوئی تھی وہیں سٹی پوسٹ آفس بند ہونے سے شہریوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ پیرمحل اور گردونواح سے خطیر لوگ دیار غیر میں محنت مزدوری کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے جہاں سے اپنی رقوم اور خطوط بذریعہ پوسٹ اپنے عزیز اقرباء کو بھجواتے ہیں سٹی پوسٹ آفس دوبارہ چالو کرنے کے لیے شہریوںنے نے متعلقہ حکام کوکئی بار درخواستیں بھی ارسال کی مگر نہ جانے کیوں اس پر پیش رفت نہ ہوسکی سماجی فلاحی حلقوںنے جنرل منیجر پاکستان پوسٹ آفس سے مطالبہ کیاکہ پیرمحل سٹی پوسٹ آفس کو دوبارہ چالو کیا جائے تاکہ شہری بروقت ڈاک کے نظام سے فائدہ حاصل کرسکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( راحیل گجر سے ) چھ کروڑ روپے سے بے نظیر بھٹو شہید پارک کی تعمیر بندپانچ کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود پارک تعمیر نہ ہوسکا سائن بورڈ چوری ٹھیکیدار کام ادھورا کام چھوڑکر فرار قومی خزانے کے ضیاع کو روکنے اور مفاد عامہ کے پیش نظر فی الفور بے نظیر بھٹو شہید پارک کی تکمیل کی جائے تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پیرمحل میں پانچ کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے بے نظیر بھٹو شہید پارک کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا ٹھیکیدار نے دوسا ل میں بے نظیر بھٹو شہید پارک کی برائے نام سڑکیں اور گرلیں جالیاں دروازے کچھ سازوسامان نصب کرکے پانچ کروڑ روپے کا بل سرکاری طورپر وصول کرلیاجبکہ ابھی پچاس فیصد سے زائد کا کام باقی ہے ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر سازوسامان سمیت غائب ہوگیا جب کہ باقی ماندہ ساما ن کی حفاظت کے لیے صرف ایک چوکیدار موجود ہے بے نظیر بھٹو شہید پارک کی تعمیر بند ہونے کے باعث پار ک میں لگے ہوئے بڑے بڑے سائن بورڈ چوری کرلئے گئے جبکہ جھیل میں پانی نہ چھوڑنے کے باعث جھیل کی موٹریں فرش ٹوٹنے کا خدشہ ہے کمشنر فیصل آباد نے عوامی شکایت پر پارک کی تکمیل کے لیے ٹھیکیدار کو باضابطہ لکھا جس نے ایک کروڑ روپے مزید رقم مانگ لی اس طرح چھ کروڑ کی خطیر رقم خرچ ہونے کے باوجود بے نظیر پارک میں ویرانیوںنے ڈیرے ڈال رکھے ہیں مکینوںنے وفاقی حکومت کی مجاز اتھارٹی سمیت کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ بے نظیر بھٹو شہید پارک کو فی الفور مکمل کرکے قومی خزانے کور وکنے سمیت مفاد عامہ کے پیش نظر جلد پارک کی تکمیل کی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( راحیل گجر سے ) عیدالفطرکی آمدخانہ بدوشوں کی جھگیاں جرائم کی آماجگاہ جھگیاں لگاکرجرائم پیشہ افراد نے درکھانہ سندھلیانولی روڈ کے ساتھ ملحقہ جگہوںپر ڈیرے ڈال لئے عورتیں سارادن بھیک مانگتی ہے جبکہ مرد جھگیوں میں جواء کھیلتے ہیں تفصیل کے مطابق پیرمحل واپڈاگریڈ اسٹیشن کے سامنے سٹیڈیم کے لیے مختص کی گئی جگہوں پر خانہ بدوش چنگڑ نما افراد نے جھگیاں لگارکھی ہے جس میں شہر کے جرائم پیشہ افراد سارادن جواء کھیلتے ہیں اور ہیروئن چرس سمیت تمام نشہ فروخت ہورہاہے جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر سماجی فلاحی تنظیموںنے اپنی مدد آپکے تحت پولیس کے تعاون سے ان جھگیوں کو ختم کروایا تھا جس سے وارداتیں بالکل ختم ہوگئی تھی مگر انتظامیہ کی سردمہری کے باعث دوبارہ جھگیاں قائم ہوچکی ہے جس میں عورتیں باقاعدہ طورپر میک اپ کرکے بھیک مانگنے کے روپ میں شہر میں چلی جاتی ہے اپنے شکار پھانس کرسرشام اپنی جھگیوں میں لوٹ آتی ہے جبکہ ان کے مرد سارادن جواء کھیلتے ہیں جبکہ شہر کے نامی گرامی جرائم پیشہ لوگ ان جھگیوں میں آتے جاتے دیکھے گئے ہیں سماجی فلاحی تنظیموںنے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے اپیل کی کہ مقامی پولیس کو پابند بنایا جائے ان جھگیوں کے مکینوں کی چھان بین کرے کہ جن پر معمولی شبہ بھی ہوان کی تفتیش کی جائے علاوہ ازیں جرائم کے خاتمہ کے لیے فی الفور انہیں علاقہ بدرکیا جائے کیونکہ ، شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کا اصل گڑھ یہی جھگیاں ہے شہرکے گردونواح میں کئی سنگین وارداتیں ہو چکی جن کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

راحیل گجر نمائندہ پیرمحل
فون نمبر0331-8670101