ٹھٹھہ (جیوڈیسک)ٹھٹھہ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے احاطے میں درختوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کے باعث کراچی کو 5 کروڑ گیلن پانی فراہم نہ ہوسکا۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق پمپنگ اسٹیشن کے احاطے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگنے والی آگ پر 8 گھنٹوں بعد قابو پایا گیا۔
آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پمپنگ اسٹیشن کے پہلے فیز کی دو لائنوں سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند کردی گئی تھی جس کی وجہ سے شہر 5 کروڑ گیلن پانی سے محروم رہا۔