مسلم لیگ(ن) اقلیتی ونگ کے رہنمائوں کا سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار

PML N

PML N

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ سندھ اقلیتی ونگ کے سابق جوائنٹ سیکریٹری اور نوجوان مسیحی رہنما عادل جارج مٹو نے چترال ، گلگت سمیت دیگر علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بروقت امدادی اقدامات قابل ستائش ہیں’ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی داد رسی اور مدد کے لئے افواج پاکستان کی کاوشیں جاری ہیں’ جوکہ رنگ لارہی ہیں’ ملکی تعمیر و ترقی میں افواج پاکستان کا کردار نمایاں ہے۔

سندھ خصوصاََ کراچی میں پائیدار امن کے قیام کے لئے رینجرز بہترین کام کررہی ہے اور جرائم کے خلاف مہم میں سندھ خصوصاََ اہلیان کراچی کو رینجرز کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے۔