کراچی(جیوڈیسک)کراچی80 کی دہائی کی ہٹ بالی ووڈ فلم چشم بدور کے ریمیک کی نمائش سے پہلے کراچی میں پریمئیر ہوا۔ پاکستانی پرنس آف پوپ علی ظفر کی چوتھی بالی ووڈ فلم چشم بدور اسی نام کی 1981کی فلم کی ریمیک ہے۔ کامیڈی فلم ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون نے اسے موجودہ صورتحال کے حساب سے ڈھال کر پیش کیا ہے۔
فلم کے کراچی میں پریمیئر کے موقع پر علی ظفر کی کمی شدت سے محسوس کی گئی۔ چشم بد دورکی نمائش کے آغاز سے پہلے کراچی میں پریمئیر میں موجودہ سیلیبریٹیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ پڑوسی ملک سے ٹیلنٹ کا تبادلہ خطے میں امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ چشم بدور کی نمائش کا آغاز ہو چکا ہے اور فلم بین اسے پسند بھی کر رہے ہیں۔