لاس اینجلس (جیوڈیسک) 86 ویں اکیڈمی ایوارڈ آسکر کا میلہ سجنے میں رہ گئے کچھ ہی دن۔ تیاریاں بھی جاری ہیں، اس سے قبل بہترین ایکٹریسز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ ”آسکر“ کی تقریب 2 مارچ کو ہوگی ڈولبی تھیٹر میں، جہاں دیئے جائیں گے بہترین اداکار، اداکارہ، فلم اور میوزک کے ایوارڈز اس سے قبل بہترین ایکٹریس کی کیٹیگری کیلئے ناموں کا اعلان کر دیا گیا تھا۔
ان نامزدگیوں میں فلم ”امریکن ہسل“ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا روپ دھارے ایمی ایڈمزہیں، جو اپنے کرےئر میں 5 ویں بار آسکر کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔ اس سال دیگر ایوارڈز میں معرکے مارنے والی 44 سالہ کیٹ بلینچیٹ کو فلم ”بلیو جیسمین“ سے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
خلا میں حادثے کا شکار اور دوسرے کی مدد کا جذبہ لیے اسپیشل ایفکٹس سے بھر پور فلم ”گریویٹی“ کے لیے سینڈرا بل لاک کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ فلم Philomena سے Judi Dench اور آگست اوسیج کاوٴنٹی سے میرل اسٹریپ کو نامزد کیا گیا ہے۔