لاہور: مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن (ایم ایس ایف کے زیر اہتمام مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر گذشتہ روز دیال سنگھ کالج لاہور میں جشن آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد۔
جس میں ایم ایس ایف کے مرکزی صدر اور پارلیمانی سیکریٹری رانا ارشد صدر پنجاب شہزاد خان اور صدر لاہور عمران زیدی سمیت ایم ایس ایف کے کثیر طالبعلموں نے شرکت کی کیک کاٹنے کے بعد رانا ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آج لاتعداد اندرونی و بیرونی سازشوں اور بحرانوں کا شکار ہے ، چھپے ہوئے اور اعلانیہ دشمن پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو بری نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔
بلاشبہ آج بحیثیت قوم ہر اعتبار سے کڑی آزمائشوں سے دوچار ہیں آزمائش اور امتحان اس گھڑ ی میں مسلم لیگ کے بطور پاکستان کی خالق جماعت کی حیثیت سے ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان اور جوش و خروش سے مناکر نئی نسل کو آزادی کی نعمت سے آگاہ کریں کیونکہ آزادی قدرت کی وہ گراں قدرنعمت ہے دنیا میں جس کا کوئی دوسرا نعم البدل نہیں انہوںنے ایم ایس ایف کی ضلعی تنظیموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں مسلم لیگ کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کریں اور نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہ کیا جائے۔