شاہ جیلانی چاند پوری کے عرس میں شرکت کے لئے سید خورشید الحسن شاہ جیلانی آمریکہ سے کراچی آمد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرزندخاندان غوث پاک پیر طریقت شیخ المشائخ علامہ سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کے سالانہ عرس میں شرکت کے لئے سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی و سربراہ حلقہ علویہ القادریہ سید خورشید الحسن شاہ جیلانی آمریکہ سے کراچی پہنچ گئے ۔کراچی انٹرنیشنل ائر پورٹ پر ہزاروں مریدین ،عقید مند،مقتدین و حلقہ علویہ القادریہ کے خلفاء اکرام نے ان کا فقید المثال استقبال کیا۔

اس موقع پر استقبالی شرکاء کے نعروں سے کراچی ائر پورٹ تعرہ تکبیر ،نعرہ رسالتۖ اور یا غوث الاعظم دستگیر کے نعروں سے گونج اُٹھا ۔اس موقع پر سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی و سربراہ حلقہ علویہ القادریہ سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے استقبالی شرکاء اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمات اولیاء پر عمل کرکے زندگی کے تمام مسائل سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ اولیاء اکرام اور فکر جیلانی کو عام کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ علامہ جیلانی چاند پوری کا مشن اتحاد بین المسلمین کا فروغ ہے علامہ جیلانی چاند پوری نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ اللہ اور اس کے رسول ۖ کے دین کو پھیلانے اور اس کی اطاعت کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کے فروغ، فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور اتحاد و بین المسلمین کو فروغ دینے کے لئے وقف کیا انہوں نے علامہ جیلانی چاند پوری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے جیلانی کے مشن کی تکمیل کے لئے پر عزم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علامہ جیلانی چاند پوری امن و محبت کے داعی ہیں اور ان کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے حلقہ علویہ القادریہ سرگرم عمل ہے۔