اسلام آباد (جیوڈیسک) 9 اور 10 محرم کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت تمام طبی عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق پمزمیں ڈاکٹرز اور اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت 3500 اہلکار جبکہ پولی کلینک میں 2400 ڈاکٹر اور دیگر عملہ خدمات انجام دے گا۔پمز اور پولی کلینک میں اضافی بیڈ لگا دیئے گئے۔
دونوں اسپتالوں میں خون کی اضافی بوتلوں کا انتظام بھی کیا جارہا ہے۔ دونوں سرکاری ا سپتالوں میں بیڈز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ خون کی بوتلیں اور ادویات کا انتظام بھی کر لیا گیاہے۔