سرگودھا (جیوڈیسک) ڈکیتی و چوری کی 9 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کے مال و زر سے محروم کر دیا گیا۔ گلبرگ ٹاؤن کے سکندر کے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ملزمان ساڑھے اٹھارہ لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، میانی کے طاہر کی دکان سے تین افراد نے 1 لاکھ روپے، کپڑا اور دیگر سامان چھین لیا۔ 92 جنوبی کے قریب عامر سے موٹر سائیکل و نقدی چھین لی گئی۔
کوڑے کوٹ کے غلام رزاق کے گھر سے 8 افراد زیورات ،نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ 32 جنوبی کے قریب رضوان سے دو افراد نے موٹرسائیکل و موبائل چھین لیا۔ گھر کے مظہر، موضع حسین شاہ کے تنویر کے رقبوں سے درخت‘ سیٹلائٹ ٹاؤن سے بلال کی موٹر سائیکل، فاروق کالونی کے شیر محمد کے گھر سے دو لاکھ نقدی، پرائز بانڈز وغیرہ چوری کر لئے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔