اسلام آباد (جیوڈیسک)9 جولائی کو ملک بھر کے پاسپورٹس دفاتر میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی، صرف تیار شدہ پاسپورٹس دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔ محکمہ پاسپورٹس اینڈ رجسٹریشن کے مطابق جو پاسپورٹس عام فیس کے ساتھ مئی میں جمع کرائے گئے یا ارجنٹ فیس کے ساتھ 24 جون تک جمع کرائے گئے۔
صرف وہی پاسپورٹ 9 جولائی کو حوالے کیے جائیں گے، پاسپورٹس کی تیاری میں بعض مشکلات کے باعث لاکھوں پاسپورٹ زیر التوا تھے جنہیں دن رات کام کر کے تیار کیا گیا، عملے کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 9 جولائی کو صرف تیارشدہ پاسپورٹ ہی درخواست گزاروں کے حوالے کرنے کا کام کریں۔