9 سالہ حارث نے او لیول پاس کرکے 800 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) راولپنڈی کے 9 سالہ حارث نے کم عمری میں کیمبرج یونیورسٹی سے او لیول کرکے 8 سو سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ راولپنڈی کے رہائشی ساڑھے 9 سالہ حارث منظور نے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے اولیول کاامتحان پاس کیا۔ گزشتہ 8 سو سالوں میں یہ کم عمر ترین بچہ ہے جس نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ او لیول کاامتحان عام طور پر 14 سالوں میں دیا جاتا ہے۔ اتنی بڑی خوشی جب پاکستان کے حصے میں آئی تو خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق نے انہیں خاندان سمیت پشاور مدعو کیا۔

قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے حارث نے مستقبل میں بیرسٹر اور دینی اسکالر بننے کاعزم ظاہر کیا ہے۔ حارث نے اتنا بڑا کارنامہ کرکے نہ صرف نام کمایا ہے بلکہ اپنے الگ طریقہ زندگی سے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ وہ مزاح سے بھر پور بچہ ہے جو کتابی کیڑا نہیں۔

اسے پیروڈی کرنے کا شوق ہے اور پیروڈی کرنا اس کا دل پسند مشغلہ ہے۔ سینئر وزیر سراج الحق نے تحصیل علم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حارث کوعلم وعزت کاکوہ ہمالیہ قراردیا۔ انہوں نے اس بڑی کامیابی پر حارث اس کے جڑواں بھائی شعیب اوروالدین کی حوصلہ افزائی کی اورتحائف بھی دیے۔