کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کی سینئر رہنا طاہر حسین سید نے ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقعے پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بد قسمتی سے صحافیوں اور میڈیا کے لیے غیر محفوظ اور خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔
اس کے باوجود پاکستانی صحافی اپنے پیشاوارانہ فرائض کے انجام دہی اور آزادی صحافت کے علم کو بڑی بہادری اور سچائی کے ساتھ بلند کئے ہوئے ہیں۔جس کے لیے صحافی برادری خراج تحسین و ستائیش ہے۔ صحافت ایک ایسا پیشا ہے جو کہ ایک اچھی حکمرانی اور جہموریت کے لئے ضروری ہے۔
کیونکہ صحافت کی راہ جہموریت کی آبیاری کرتی ہے اور حکمرانوں کو پاکستانی صحافت محفوظ اور صحافیوں کو درپیش مشکلات اور خطرات کو دور کرنا چائیے کیونکہ آئین پاکستان آزادی صحافت کی ضمانت دیتا ہے اور صحافت کو ریاست کا پانچواں ستون کہلاتا ہے۔