ترکی (جیوڈیسک) جرمن پارلیمانی ممبران کو ادانہ کے انجیرلک فوجی اڈے کا دورہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ اس موضوع پر ایک اعلان جاری کرنے والے نائب وزیر اعظم نورالدین جانِکلی نے کل کابینہ کے اجلاس کے وقت اخباری نمائندوں کو بریفنگ دی۔
انہوں نے ایک سوال کہ “آیا کہ جرمن پارلیمانی نمائندوں کے انجیرلک فوجی اڈے کے دورے کے لیے کوئی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور یہ دورہ کب سر انجام پائے گا؟” کے جواب میں اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ سن 1915 کے آرمینی دعووں کے حوالے سے ماہ جون میں جرمن پارلیمنٹ کی جانب سے بیہودہ، بے معنی اور حقائق کے منافی ایک فیصلے کی بنا پر ہم نے اس دورے کی اجازت نہیں دی۔
تا ہم بعد میں جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے مذکورہ فیصلے “غیرقانونی اور محض سیاسی ہونے” کا مفہوم رکھنے والے بیانات دینے کی وضاحت کرنے والے جانکلی نے کہا کہ مرکل نے اس اعلان میں اس جانب اشارہ دیا ہے کہ ” یہ فیصلہ تاریخی حقائق، تحقیقات کی روشنی میں نہیں کیا گیا بلکہ یہ صرف اور صرف ایک سیاسی فیصلہ ہے۔ لہذا اس اعتبار سے یہ ہماری توقعات کے مطابق ہے۔ ”
انہوں نے مزید بتایا کہ اب کے بعد مطالبہ پیش کیے جانے کی صورت میں جرمن پارلیمان کو انجیرلک فوجی اڈے کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی جائیگی۔ اسی دائرہ کار میں جرمن پارلیمان نے حال ہی میں ہمارے دفتر ِ خارجہ کو درخواست دی ہے جس کی رو سے انہیں ماہ اکتوبر میں دورے کی اجازت ہو گی۔