پیر محل کی خبریں 20/9/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیر محل (نامہ نگار) اشتہاری کو پناہ دینے پرمقدمہ درج تفصیل کے مطابق مقدمہ 44/16 مورخہ 9/2/16 بجرم 381-A ت پ تھانہ پیرمحل کا مجرم اشتہاری ذاکر حسین ولد گل شیر قوم مسلم شیخ سکنہ کمے شاہ اپنے بھائی اظہر عباس ولد گل شیر قوم مسلم شیخ سکنہ کمے شاہ سندھیلیانوالی روڈ کی بائیں جانب اے کے مان ہوٹل پر بیٹھے چائے پی رہے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مارا تو اظہر عباس نے اشتہاری ذاکر حسین کو فرارکروادیا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 216 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیر محل (نامہ نگار) دھرنے کی آڑ میں ملک میں افراتفری پھیلانے والے کبھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیداکرکے حکمرانی کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں وسیع تر قومی مفاد میں تانگہ پارٹیوں کو جمہوری حکومت کا ساتھ دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار عبدا لرزاق المعروف بگا رہنما پاکستان مسلم لیگ ( ن ) اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا عوامی حکومت کے خلاف دھرنے احتجاج اور بے جا بیان بازی اور روڈ بلاک کرکے ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے ملک وقوم کے کبھی خیر خواہ نہیں ہوسکتے انہیں دہشتگر دی جیسی صورتحال سے ملک کو نکالنے کے لیے عوامی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے انہوںنے کہا کہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام اب غیر جمہوری ہتھکنڈوں کو جان چکے ہیں وہ کسی بھی ایسی تحریک کا حصہ بننے کے لیے تیار نہ ہے جس سے ملک ایک دفعہ پھر کسی بھی سانحہ سے دوچارہو
پیر محل ( نامہ نگار) ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے دوران گشت با بر ولد محمد بو ٹا سکنہ 322گ ب کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور ہمراہ میگزین 5 عدد گولیاں برآمد کرکے زیر دفعہ جرم AO13/20/65۔2Aاسلحہ تر میمی آر ڈیننس 2015ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیر محل ( نامہ نگار) لاکھوں روپے کے گنا کی رقم امانت میں خیانت کرنے پر کمالیہ شوگر ملز کے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر750گ ب کے رہائشی محمد علی ولد محمد بوٹا سے کمالیہ شوگر ملز کے مسعود انور چشتی جنرل مینجر 2۔ خا لد اقبال گو ندل کین منیجر 3۔یسین فنانس منیجر4۔ملک اختر اعوان ایریا منیجر 5۔محمد عا طف گل سر کل آ فیسر کمالیہ شو گر ملزکمالیہ نے فصل کماد CPRsنمبری 1412130001320مورخہ12/12/14مالیتی 89273/-روپے CPRsنمبری 141216185322مورخہ 16/12/14مالیتی 96861/-روپے CPRنمبری 50601004021مورخہ5/1/15مالیتی 94762/-روپے CPRنمبری 1418446351مورخہ30/12/14مالیتی 96904/-روپے اورایک اور CPRنمبری 141012001926مالیتی 92954/-روپے کل مالیتی 470574/-روپے خرید کیا رقم دینے کی بجائے رقم خورد برد کرلی تھانہ پیرمحل پولیس نے جرم 406/341ت پ کے تحت شوگرملز کمالیہ کے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیر محل ( نامہ نگار) ڈیرہ پر کھڑی موٹروے کی گاڑیوں سے تیل چوری کرتے ہوئے چوروںنے ڈیرہ مالک کو فائر دے مارا گائے شدید زخمی مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر 319گ ب کا رہائشی اکبر علی ولد احمد علی قوم اوڈھ راجپوت سکنہ چک نمبر 319گ ب کے ڈیرہ پر کھڑی موٹروے کی گاڑیوں سے محرم خاں مسلح پسٹل ولد شاکر خاں قوم گادھی سکنہ کوہل کلاں تحصیل پیرمحل 2۔محمد شبیر مسلح پسٹل ولد حنیف قوم آرائیں سکنہ چک نمبر 319گ ب تحصیل پیرمحل 3۔محمد زاہد عرف زاہدی مسلح پسٹل قوم بلوچ سکنہ کوہل کلاں تحصیل پیرمحل 4۔3کس نامعلوم جن تیل چوری کررہے تھے آہٹ پاکریونہی اکبر علی نے شورواویلا کیا تو محمد شبیر نے فائر کردیا مگر اکبر علی خوش قسمتی سے بچ گیا فائر گائے کو لگنے سے گائے شدید زخمی ہوگئی تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ م 379/429 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیر محل ( نامہ نگار) تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوںنے اسلحہ کی نوک پر کار سوار فیملی سے نقدی اور لائسنسی اسلحہ چھین لیا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر753گ ب کارہائشی ضمیر الحسن حیدری ولد محمد عنائت قوم نوہانہ ہمراہ بیوی بچے اور ہمرہ محمد عثمان رفیق ولد محمد رفیق قوم جٹ سکنہ بستی دُرآباد موضع شاہ پور غیاث حیدر ولد سلیم اختر قوم نوہانہ سکنہ 753گ ب گاڑی نمبر LEB/5057 XLIپر جا رہے تھے عنائت شاہ روڈ نزد پل 664/5پر 3کس نامعلوم اشخاص جو مسلح ہائے پسٹل رپیٹر رائفل سڑک پر سیمنٹ کے بورے اور تھیلوں کی گٹھیا رکھ کر ناکہ لگائے کھڑے تھے اسلحہ کی نوک پر کارسوار فیملی کو یرغمال بناکر نقد رقم مبلغ 20ہزار روپے اور ایک عدد پسٹل 9-MMمعہ پرمنٹ لائسنس جبکہ ہمراہ محمد عثمان سے نقدرقم مبلغ 10ہزار روپے چھین لئے اور فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیردفعہ جرم 392ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا