نیپال (جیوڈیسک) نیپال میں پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کھٹمنڈو کے دو سکولوں کے باہر کم شدت کے بم دھماکے ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم ایک سکول کے دروازے کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شہر کے پانچ دیگر سکولوں کے باہر سے بھی بم برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس افسر بکرم سنگھ تھاپا کے مطابق منگل کی صبح دو سکولوں کے دروازوں کے باہر دھماکے ہوئے۔
افسر کے مطابق دارالحکومت کے پانچ دیگر سکولوں کے باہر سے بم برآمد ہوئے جنھیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ بکرم تھاپا نے بتایا کہ دھماکے کے سلسلے میں پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ دھماکوں کی جگہ سے پمفلٹ بھی ملے ہیں جن پر بچوں کو مفت تعلیم دینے کا مطالبہ تحریر تھا۔