فلم مالک کی نمائش پر پابندی غیر قانونی قرار

Malik

Malik

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں پاکستانی فلم مالک پر پابندی کا اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے فلم کی نمائش کی اجازت دیدی ۔ حکومت نے سیاستدانوں کی کردار کشی کو بنیاد بناکر فلم مالک پرپابندی لگادی تھی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید سمیت دیگرنے اسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست گذاروں کے وکلا نے موقف اختیارکیا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ہے۔ وکلانے بتایا کہ فلم میں کوئی ایسی چیز نہیں دکھائی دی جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہو۔

دوران سماعت وفاقی حکومت عدالت کو پابندی سے متعلق مطمئن نہ کرسکی ۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے 19 ستمبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پابندی کے اقدام کو کالعدم قرار دیدیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے قرار دیا ہے فلم مالک پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔