جھنگ کی خبریں 21/9/2016

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عالمی یوم امن کے حوالہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر ، بیت المال اورمحکمہ تعلقات عامہ کے باہمی اشتراک سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ایگزیکٹیو دسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ غلام اصغر جلبانی، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ، ڈسٹرکٹ آفیسر بیت المال،محکمہ تعلقات عامہ کے ضلعی آفس کاعملہ ، مختلف سماجی تنظیموں کے مرد وخواتین اراکین، عوامی نمائندگان ، اساتذہ اور طلباء و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عالمی یوم امن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ای ڈی او سی ڈی غلام اصغر جلبانی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ امن اور سلامتی کے بغیر کوئی قوم اور ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اس امر کا مسلسل زور دیا جا رہا ہے کہ عالمی سطح پر امن کی بحالی سے انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔جنگ و جدل اور بدامنی کے باعث معاشی تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔سیمینار کے دوران ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ جہاں عالمی اور ملکی سطح پر امن کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں وہاں سماجی تنظیمیں بھی اس ضمن میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔سیمینار میں دیگر مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ مہلک ہتھیاروں اور جنگی صورتحال پیدا کرنے والے ممالک کی حوصلہ شکنی کریں جیسا کہ نیشل ایکشن پروگرام کے تحت ملک میں دہشگردی اوربد امنی پھیلانے والے عناصر کا قلع قمع کیا جا رہا ہے اسی طرح ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے دائرہ کار کے اندر امن کے فروغ اور بحالی کیلئے اپنا کردار ادار کرتے رہیںتاکہ آئندہ نسلیں پرامن ماحول میں بہتر زندگی بسر کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران آپس میں کوآرڈی نیشن کو مزید موثر اور فعال بناتے ہوئے مہم کی کامیابی کیلئے پہلے کی طرح مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچہ پولیو قطرے پیئے بغیر نہ رہے۔یہ بات انہوںنے آئندہ تین روزہ 26 ستمبر تا 28 ستمبر 2016ء انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان، میڈیکل سپرنٹنڈنت حبیب احمد بٹر،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر غلام قادر، ای ڈی اوکمیونٹی ڈویلپمنٹ غلام اصغر جلبانی، ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، ڈی او ایمرجنسی ریسکیو 1122 ڈاکٹر طارق سعید اور محکمہ پولیس کے علاوہ ڈاکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے محکمہ ایجوکیشن پر زور دیا کہ سرکاری و نیم سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو سختی سے پابند کیا جائے کہ وہ طالبعلموں کو آئندہ پولیو رائونڈ کے بارے آگہی دیتے ہوئے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی قطرے پینے کے بارے مکمل تحقیق کریں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران قطرے پلانے کے علاوہ بچوں کو لاحق بیماریوں کے بارے معلومات بھی اکٹھی کی جائیں ۔ڈی سی او نے ڈی ایم او کو ہدایت کی کہ اس خصوصی مہم کے دورن گھر گھر جاکر ڈیوٹی سر انجام دینے والے عملہ کی خودکڑی نگرانی کریں اوراس ضمن میں رپورٹ پیش کریں۔اجلاس کے دوران ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ آئندہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے اور مقررہ اہداف پورا کرنے کیلئے ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے 4 لاکھ 55 ہزار 64 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 923 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 43 ٹرانزٹ پوائنٹس، 97 فکس پوائنٹ، 85 زونل سپر وائزرزاور 196 ایریا انچاجزمقرر کئے گئے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ مزید دو دن بھی پولیو ٹیموں کو متحرک رکھا جائے گا تاکہ کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا سکیں۔ای ڈی او ہیلتھ نے مہم پر عملدرآمد کے سلسلے میں ضروری امور سے بھی آگاہ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تفصیلات کیمطابق تھانہ کوٹ شاکر کے علاقہ کوٹلی باقر شاہ میں مقامی رہائشی شخص اسماعیل کے گھر پر اسکے بیٹے کی رسم حنا کی تقریب کے دوران وہاں پر تقریب میں شرکت کے لئے آئے ہوئے افراد نے گھر کے باہر مقامی قلفی فروش ارشاد ملاح کے پاس درجنوں بچوں اور کچھ بڑے افراد نے قلفیاں خریدکر کھائیں جس کے بعد اچانک انکی حالت خراب ہوگئی جس کے باعث 59افراد کو ریسکیو1122کے عملہ نے رات کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیاجبکہ ریسکیو1122کی ٹیموں نے دس افرادکو جن کی حالت زیادہ خراب تھی انہیں ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جن میں10 سالہ محمد عباس، 07 سالہ عدنان، 07 سالہ مقدس ، 04سا لہ فاطمہ ، 06 سالہ حجاب ، 04 سالہ عمیر ، ڈیڑ ھ سالہ ردا ، 12 سالہ مر شفان 02سالہ کائنات ، 02سا لہ غلام شبیر ، 07 سالہ عرفان شامل ہیں واقع کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پرڈی سی او جھنگ غازی امان اللہ ، ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفسیر ڈاکٹر طارق سعید اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر خان بلوچ موقع پر پہنچ گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (تحصیل رپورٹر) بھارت نے پا کستا ن پر حملہ کیا تو پا ک فو ج منہ تو ڑ جو اب د ے گی ۔ بھا ر ت کشمیر میں کشمیر ی عو ام پر مظا لم بند کر ے کشمیر ی عو ام آزادی کی جنگ لڑ ر ہی ہے پا کستا نی حکومت اور عو ام کشمیر کی آ زادی تک کشمیر ی عو ام کا سا تھ د یتے ر ہیں گے ۔ پا کستا ن ایٹمی ملک ہے بھا ر ت سمیت د نیا کی کو ئی طا قت پا کستا ن پر حملہ کر نے جر ات نہیں کر سکتی ۔ عا لمی برادری ملکر پر امن طر یقے سے مسئلہ کشمیر حل کروائے تا کہ اس خطہ میں امن قا ئم ر ہ سکے ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر کیڈ ٹ کا لج جھنگ کے پر نسپل کما نڈ ر( ر) صہیب فارو ق نے اپنے ایک بیا ن میں کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیر میں بھا ر تی فو جی کیمپ پر حملہ بھا ر ت کا اپنا ڈر امہ ہے تا کہ کشمیر میں جا ر ی بھا رتی فو ج کے مظا لم پر پر دہ ڈالہ جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عا لمی برادری بھارتی فو ج کے کشمیر ی عو ام پر جا ر ی مظا لم بند کر وائے اور کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا کر دار ادا کر یں تا کہ کشمیر ی عو ام امن و سکو ن کی ز ند گی بسر کر سکیں ۔ انہو ں نے مز یدکہا کہ بھا ر تی فو ج کے کشمیر ی عو ام پر جا ر ی مظالم سے تحر یک آزادی کودیا یا نہیں جا سکتا ۔انشا ء اللہ کشمیر ی عو ام جلد آزادی حا صل کر ے گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) اہلسنت و الجما عت کے مر کز ی ر ہنما علا مہ عبد الغفو ر جھنگو ی نے کہا کہ حکو مت ملک سے فر قہ واریت کے مکمل خا تمہ کیلئے عملی اقد اما ت کر ے ۔ صحا بہ کرا م و اہلبیت کی شا ن اقد س میں گستا خی کر نے کی سز ا سز ائے مو ت نا فذ کی جا ئے تا کہ کو ئی بد بخت صحا بہ کر ام کی شا ن میں گستا خی کر نے کی جر ات نہ کر سکے ۔ جب تک تو ہین صحا بہ کر نے وا لو ں کے خلا ف ایکشن نہیں لیا جاتا اس و قت تک ملک میں امن قا ئم نہیں ہو سکے گا حکو مت ملک میں گستا خا نہ لٹر یچر پر پا بند ی عا ئد کر ئے ۔ محر م میں ہمیشہ کی طر ح حکو مت سے تعا ون کر یں گے ضلعی انتظا میہ ما تمی جلو سوں کی کڑ ی نگر انی اور و قت کی پا بند ی کو یقینی بنا ے ۔ا ن خیا لا ت کا اظہا ر ہلسنت و الجما عت کے ر اہنما علا مہ عبد الغفو ر جھنگو ی نے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ جب تک ز ند ہ ہیں صحا بہ و اہلبت کی عز ت و نا مو س کی حفا ظت کر تے ر ہیں گے صحا بہ کے گستا خ کو سخت سزا ملنی چا ہیے ۔ اہلسنت و الجما عت نے ہمیشہ ملک کے امن ، سلا متی و تحفظ اپنا کر دار ادا کیا ہے حکو مت ملک سے فر قہ واریت کو ختم کر نے کی کو شش کر ے ہم حکو مت کا بھر پو ر سا تھ د ینگے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت تما م مذ اہب کی عبا دات کو عبا د ت خا نو ں تک محد و کر ے اور ملک میں امن اور فر قہ واریت کے خا تمہ کیلئے ما تمی جلو سو ں کو عبا د ت خا نوں تک محدود کرے۔