فیصل آباد کی خبریں 21/9/2016

Dr Asad Moazam

Dr Asad Moazam

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے سٹی صدر ڈاکٹر اسد معظم نے بھارت کی جانب سے دی جانیوالی دھمکیوں کو موجودہ حکومت کی ناکام ترین خارجہ پالیسیوں کا شاخسانہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل حکمرانوں کی وجہ سے آج قوم کو یہ دن دیکھنا پڑ رہے ہیں کہ ہم ایٹمی قوت ہونے کے باوجود ہمیشہ زمین چاٹنے والے ہندو سے دھمکیاں لینے پر مجبور ہیں۔ اگر جنرل راحیل شریف جیسے سپہ سالار پاکستان کو میسر نہ ہوں تو حکمران اپنے مفادات کی خاطر انڈیا سے ملک کا سودا ہی کر ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی یہ جرات نہیں ہو سکتی کہ وہ کسی ایسے ملک کو دھمکیاں دے جو کہ ایٹمی قوت ہو اور قوت بھی وہ جو اس سے بھی بڑھ کر اور اوپر سے دنیا کی سب سے بہترین اور بہادر فوج رکھنے والا ملک ہو۔ نااہل ترین حکمرانوں کے پاس شاہ محمود قریشی جیسا کوئی رکن پارلیمنٹ ایسا نہیں جو وزارت خارجہ کی بھاگ دوڑ سنبھال سکے۔ ایک ایسا ”بابا” جو کہ عمر کے آخری حصے کی جانب بڑھ رہا ہے اُسے مشیر خارجہ بنا کر یہ ثابت کیا گیا ہے کہ ن لیگ میں ایک ہی اہل ایم این اے یا سینیٹر نہیں ہے۔ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت ہوتی تو مودی جیسے قاتل کو یہ جرات نہ ہوتی کہ وہ غنڈوں’ بدمعاشوں والی زبان استعمال کر سکتا’ قومی خزانے میں نقب زنی کرنیوالے حکمرانوں کے دلوں میں چور ہے اور جن کے دل میں چور ہوں وہ کبھی بہادر نہیں ہو سکتا۔ بہادری کیا ہوتی ہے وہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر دکھائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: فیصل آباد کے سینئر ترین آرٹ ایڈیٹر وکمپیوٹر آپریٹر عبدالرزاق کے والد محترم محمد اقبال رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم ایک عرصہ سے شدید علیل ہونے کی وجہ سے صاحب فراش تھے، چند روز قبل ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زیرعلاج رہنے کے بعد وہ بدھ کی صبح اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی عمر تقریباً 85برس تھی۔ وہ انتہائی سادہ مگر خوش مزاج انسان تھے۔ ساری زندگی انہوں نے کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا وہ غریبوں کے انتہائی حامی تھے اور گائوں میں اگر کسی غریب کیساتھ کوئی زیادتی یا ظلم کرتا تو وہ اس کو انصاف دلانے کیلئے کلیدی کردار ادا کرتے۔ مرحوم محمد اقبال کی نمازجنازہ 92ج ب تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ادا کی گئی جس میں نہ صرف 92ج ب بلکہ اردگرد کے دیہاتوں سے بھی لوگوں نے بھرپور شرکت کی جس کے بعد انہیں گائوں کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج ان کی رہائش گاہ کے قریب مسجد میں ہو رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا’ چیئرمین ظفر اقبال سندھو’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض’ سینئر نائب صدر طارق محمود قادری ودیگر عہدیداران رانا خالد محمود’ چوہدری عبدالحمید’ مرزا دائود ابراہیم’ حاجی شکیل احمد’ خالد محمود قاسمی’ میاں عابد’ شکیل عابد بھٹی اور عرفان منج نے کہا ہے کہ مودی سرکار کے توسیع پسندانہ عزائم پوری دنیا کے سامنے واضع ہو چکے ہیں اگر اب بھی عالمی برادری نے اس بدمست گینڈے کو نہ روکا تو صرف جنوبی ایشیا کا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کا امن خطرے میں پڑ جائیگا اگر اب جنگ ہوئی تو وہ روایتی نہیں بلکہ جوہری جنگ ہو گی جس کے نتیجہ میں ہزاروں یا لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں انسان اس کی بھینٹ چڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو دھمکیاں دیکر کوئی بہادری نہیں کہ بلکہ بزمی کی بدترین مثال قائم کی ہے ۔ پاکستان کے پاس بھارت سے جدید ترین میزائل ایٹمی وار ہیڈ اور سب سے بڑھ کر دنیا کی سب سے بہادر’ غیر اور غیرت مند فوج ہے جس کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف ہیں جبکہ پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے اگر بھارت نے معمول سا بھی حملہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا خمیازہ اس کے عوام کو بھگتنا پڑے گا اور تاریخ مودی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنی شہ رگ کو حاصل کیے بغیر نہیں رہیں گے چاہے ہمیں کوئی بھی قیمت کیوں نہ چکانا پڑے۔

Pati Alied Group Pervaiz

Pati Alied Group Pervaiz