کانپور ٹیسٹ کا پہلا دن نیوزی لینڈ بولرز کے نام

New Zealand vs India

New Zealand vs India

کانپور (جیوڈیسک) کانپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف نو وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنا لیے۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر رویندر جڈیجہ اور امیش یادو کریز پر موجود تھے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے لوکیش راہل اور مرلی وجے نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائے۔

انڈیا کی جانب سے مرلی وجے نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 65 جب کہ پجارا نے بھی آٹھ چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنرنے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔