کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ شہزاد پرویز بھٹی کی صاحبزادی شدید علالت کے باعث کراچی کے مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہو گئیں۔
نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان اور سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد نے شہزاد پرویز بھٹی کی صاحبزادی کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام خصوصاً شعبہ اسپورٹس سے وابستہ شخصیات و کھلاڑیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ شہزاد پرویز بھٹی کی صاحبزادی کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کریں۔
رہنمائوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہزاد پرویز بھٹی کی صاحبزادی کو جلد ازجلد صحت یاب کرے۔