موڈیز کی جانب سے ترکی کی کریڈٹ ریٹنگ میں گراوٹ

Moody's

Moody’s

ترکی (جیوڈیسک) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ادارے موڈیز نے ترکی کے کریڈٹ درجے کو “Baa3 ” سے گراتے ہوئے “Bal” تک جبکہ اس کی ظاہری حیثیت کو ‘جمود’ کے طور پر اعلان کر دیا ہے۔

موڈیز نے ترکی کی طویل دورانیے کی ریٹنگ کو دہشت گرد تنظیم فتح اللہ گولین کی 15 جولائی کی بغاوت کی کوشش کے بعد 18 جولائی سے شروع کردہ منفی جائزاتی نتیجے پر نظر ثانی کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ریٹنگ میں گراوٹ کا فیصلہ، بیرونی فنانس بوجھ کے حوالے سے رسک میں اضافہ اور شرح نمو میں کمزور ی آنے کے مشاہدے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کے باوجود ‘جمود’ کی ظاہری حیثیت، ترکی کے ترقی کی جانب گامزن ہونے اور لچکدار اقتصادی پالیسیوں سمیت مالی ڈسپلن پر عمل درآمد کی عکاس ہے۔

موڈیز کی جانب سے ترکی کے بارے میں اب کے بعد کا جائزہ 2 دسمبر کو پیش کیے جانے کی توقع کی جاتی ہے۔