ترکی (جیوڈیسک) قبرص مذاکرات میں مسلسل ملاقاتوں کے بعد شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی اور قبرصی یونانی لیڈر نکوس اناستاسدیاس اقوام متحدہ کی میزبانی میں 25 ستمبر کو امریکہ میں منعقدہ سہہ رکنی اجلاس میں یکجا ہوں گے۔
شمالی قبرص میں مصطفی عاکنجی کے صدر منتخب ہونے کے بعد نئے دور میں داخل ہونے والے سلسلہ مذاکرات میں کئی ایک معاملات پر مصالحت قائم ہو گئی ہے تو بعض معاملات پر نظریاتی اختلافات تا حال موجود ہیں۔
بان کی مون کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں سیکورٹی اور ضمانت کے معاملات پر غور کیا جائیگا تا ہم جزیرے کے سربراہان کے درمیان اس حوالے سے پوری طرح مطابقت قائم نہیں ہو سکی۔