پشاور (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کا طیار جمرود کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے میں طیارے کا پائلٹ عمر شہزاد شہید ہو گیا ۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جمرود کے قریب پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ۔ حادثے میں پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ عمر شہزاد شہید ہو گئے جبکہ عام شہریوں کے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ائیرہیڈ کواٹر نے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔