کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا میں افضل عبادت خدمت انسانیت ہے اسے ادا کرنے والوں سے اللہ خوش اور راضی رہتا ہے وہیں دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کا کام بھی جاری و ساری رہتا ہے۔
سندھ حکومت صوبے میں سماجی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات کر کے عوام کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لانے کی خواہاں ہے صوبائی وزیر شمیم ممتاز کی قیادت میں محکمہ سماجی بہبود سماجی تنظیموں کی فعالیت اور عوام کے سماجی مسائل کے حل میں مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود کراچی محمد ادریس نے کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسپتال چورنگی لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں زمان میڈیکل سینٹر کے اشتراک سے لگائے گئے مفت طبی امدادی کیمپ کے دورے پر کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لانڈھی و بن قاسم شاہد سلیم،ڈاکٹر رشید زمان ،سائبان انٹرنیشنل کے جنرل سیکریٹری حیدر علی حیدر ،یوسی چیئر مین مسلم آباد شیر سید ،کالم نگار سکندر مغل ،سابق یوسی ناظم شہزاد ہمایوں ،صدر کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈاکٹر عمران نذیر ،فنانس سیکریٹری ڈاکٹر حنیف اللہ ،سماجی رہنماء مختار احمد ،طاہر اعوان بھی موجود تھے ۔فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں افراد کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات اور تجاویز دی گئیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود کراچی محمد ادریس نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بہترین کاوشن قرار دیا۔ جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر