اسلام آباد (جیوڈیسک) سینٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔ سینٹ کا اجلاس تیسرے پہر تین بجے جبکہ قومی اسمبلی کااجلاس شام پانچ بجے شروع ہوگا۔
دونوں ایوانوں میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی امور پر بحث ہو گی۔ سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں پاناما لیکس بل منظور کرانے کی کوشش کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ اجلاس سے قبل بل کی منظوری کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورت اجلاس بھی ہوگا جس کی صدارت سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کریں گے۔