پوران (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر 2 سرائے عالمگیر کے استاتذہ کرام نے قصائیوں کا وطیرہ بنا لیا۔ جماعت ششم کے معصوم طالب علم کو ارشد بٹ نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
معصوم طالب علم گرتا گراتا گھر پہنچا والدہ کو غشی کا دورہ، والدین میں خوف حراس پھیل گیا،ڈی سی او گجرات سے انصاف کی اپیل تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر 2 سرائے عالم گیر کے ٹیچر ارشد بٹ نے معصوم بے گناہ طالب علم حمزہ مناف ولد عبدالمناف کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، معصوم طالب علم کے بازوں کمر اور سر پر چھڑی کے چمبری اکھاڑ دیمعصوم طالب علم ذہنی اور جسمانی بدترین تشدد کے بعد چکراتا ، گرتا گراتا گھر پہنچا تو والدہ کو غشی کے دورے والدہ نے انصاف کے لئے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سرائے عالمگیر کے صحافی ڈاکٹر تصور حسین مرزا سے روتے ہوئے انصاف کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی سی او لیاقت علی چھٹہ، ای ڈی او ( ایجوکیشن ) کاشف طاہر سے انصاف کی اپیل کی ہے اور کہا ہے خدا رہا میرے بچہ حمزہ مناف کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائے۔