اسد رضا نے نئی تاریخ رقم کر دی، ایک اننگز میں 10 شکار

Asad Raza

Asad Raza

لاہور (جیوڈیسک) نوجوان بولر اسد رضا نے ڈومیسٹک کرکٹ کی ایک اننگز میں 10 وکٹیں لے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے زیراہتمام انٹرریجن انڈر 19تین روزہ میچز کے ٹورنامنٹ میں نیازاسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

فیصل آباد نے عبدالصمد اور محمد شاہدکی سنچریزکی بدولت 346 کا مجموعہ حاصل کیا،حیدرآبادکی جوابی اننگزمیں اسدرضا نے ابتدا میں ہی تباہی پھیلاتے ہوئے پہلے اوور میں ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

اس کے بعد بھی دائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ بولر نے کسی اور کو شکار کرنے کا موقع نہ دیتے ہوئے تمام وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا، انھوں نے 10وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 81پر ڈھیر کر دیا۔

فالوآن کے بعد حیدرآباد کی دوسری اننگز میں بھی اسد رضا نے 4پلیئرز کو پویلین کی راہ دکھائی،یوں پیسر نے میچ میں عوض 14شکار کیے، حیدرآباد کی ٹیم 156تک محدود رہی، فیصل آباد نے اننگز اور 109رنز سے فتح سمیٹی۔