ارقم طارق نے محرم الحرام کے دوران قیام اور تقاریر کرنے پر 2 ماہ کے لئے پابندی عائد کر دی

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (ڈکٹر ایم ایچ بابر سے) ڈی سی او ارقم طارق نے محرم الحرام کے دوران امن و امان، مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے17 علماء وزاکرین کی زبان بندی کے علاوہ 24 کی ضلع شیخوپورہ میں داخلے ، قیام اورتقاریر کرنے پر 2 ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔

احکامات کے مطابق یکم محرم الحرام سے30 صفرتک (اہل تشیع سے)مولانا ساجد حسین سالک (سیالکوٹ) ، مولاناریاض حسین (گوجرانوالہ) ، سید آسف رضا گیلانی ( لاہور) ، غلام جعفر حسین ( گوجرانوالہ ) ،حامد رضا سلطانی ( لاہور) ، مولاناغضنفرعباس ( ڈی جی خان) ، مولاناغلام حسین ہاشمی (ملتان) ، مولاناندیم عباس نقوی، زاکر حبیب رضا حیدری (حافظ آباد) ، اہل سنت سے مولانا عبدلتواب صدیقی ( لاہور) ، محمد یوسف ٹوکے والی سرکار(سرگودھا ) ، مولاناثروت اعجاز قادری (کراچی)، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی (گوجرانوالہ) ، مولاناخادم حسین رضوی (لاہور) ،دیوبند سے مولانا محمد احمد لدھیانوی( جھنگ)، ڈاکٹر خادم حسین (خانیوال) ، مولانا محمد الیاس گھمن ( سرگودھا)، مولانا معسودالرحمان (پشاور) ، مولاناعالم طارق چیچہ وطنی ( ساہیوال) اہل حدیث سے مولانا عبدالا نثار( گوجرانوالہ) مولانا عبدالحلیم یزدانی(جھنگ)، سیدسبطین نقوی (سرگودھا)، مولانا منظور احمد (گوجرانوالہ) ، مولانا محمد عمر صدیقی (گوجرانوالہ) کے ضلع کی حدود میں داخلے پر مکمل پابندی جبکہ اہل حدیث سے مولانامحمد سلیم عاظم بلوچ (شیخوپورہ) ،حافظ سلمان خطیب جامع مسجد اہل ہدیث (شیخوپورہ) مولانا امجد اجمل خطیب جامع مسجد اہل ہدیث مریدکے ( شیخوپورہ )، خالد سیف الاسلام کینال پارک مریدکے ( شیخوپورہ) اہل سنت سے حافظ عامر شہزاد گرجہ کالونی ، پیر ظہیر حسین شاہ بخاری چشت نگر ، مفتی جمیل رضوی رحمان پورہ ، مولانا راشد رضوی رحمان پورہ، دیوبند سے مولانا محمد یعقوب بھٹی خطیب جامع مسجد رشیدیا شرقپور چوک ، حافظ عبدالہ خطیب مسجد لونیوالی محلہ ہنجرانوالہ ،قاری الیاس خطیب جامع مسجد محلہ صدیق اکبر جنڈیالہ روڈ، ڈاکٹر اللہ دتہ ملیاں کلاں ، ڈاکٹر عبدلحلیم کوٹ پنڈی داس ، قاری عابد فارقی نارنگ منڈی ، مرتضیٰ قنبر محلہ جہانگیرہ آبادشیخوپورہ ، زاکر عابد حسین کوٹ پنڈی داس ، مولانا جعفرجتوئی اسلامیہ کالونی فیروزوا لہ کی اس دورانیہ کے دوران مکمل زبان بندی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ اس ضمن میں تمام تحصیلوںکے اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس انتظامیہ کو ہدایات جاریکر دی گئی ہیں۔