بدین (عمران عباس) محرم الحرام میں ضلع بھر میں رینجرز اور پولیس کی مدد سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظام کیئے جائیں گے، مجالس اور جلوسوں کے دوران راستوں اور گلیوں کی صفائی اور روشنی کے بھی خصوصی انتظام کیئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر محمد رفیق قریشی۔
محرم الحرام کے سلسلے میں بدین کے دربار ھال میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر بدین محمد رفیق قریشی نے کی، اس موقع پر ضلعی چیرمین علی اصغر ھالیپوتہ، ونگ کمانڈر شیرمحمد ، ایس ایس عبدالقیوم پتافی بھی موجود تھے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے جائیں گے جبکہ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ کی جائے گئی۔
ڈپٹی کمشنر بدین نے میونسپل کمیٹی ماتلی اور بدین کے عملداروں کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایام عزا کے دنوں میں راستوں اور گلیوں کو صاف ستھرا رکھا جائے جبکہ جلوس اور مجالس کے دوران خصوصی روشنیوں کا انتطام بھی کیا جائے، ڈی سی بدین نے آئے ہوئے علماءاکرام کو بھی گذارش کی کہ دوران محرم ایسی تقاریر اور مواد سے پریز کیا جائے جس کے باعث انتشار پھیلنے کا خدشہ ہو، اس موقع پر ونگ کمانڈر شیر محمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محرم میں رینجرس ھیڈ کواٹر میں خصوصی مانٹرینگ سیل قائم کیا جائے گا اور رینجر ز گاڑیوں کی بھی سخت چیکنگ کرے گی، اس موقع پر ایس ایس پی بدین عبدالقیوم پتافی نے بھی امن امان کے حوالے سے بریفنگ ددی۔