ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی گلیمر جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان ننھے مہمان کی آمد پر انتہائی خوش دکھائی دیتے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ابھی ان کے ہاں بچے کی ولادت نہیں ہوئی لیکن انہوں نے اس کا نام بھی رکھ لیا ہے۔
کرینہ اور سیف علی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور اس سے قبل میڈیا پر ایک نئی بحث چڑھ گئی ہے کہ سیف علی خان کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہو گی یا لڑکی کی تاہم پیدائش سے قبل گلیمر جوڑے نے اس بحث کو ختم کرنے کے لئے بچے کا نام بھی رکھ دیا ہے۔
بالی ووڈ فنکاروں کے ہاں بچوں کے نام رکھنے کے حوالے سے ایک نیا ٹرینڈ چل پڑا ہے اور سیف اور کرینہ نے بھی اسی ٹرینڈ پر چلتے ہوئے پیدا ہونے والے بچے کا نام سیف اور کرینہ کو ملا کر “سیفینا” رکھا ہے۔
اس سے قبل اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا نے اپنے بچے کا نام دونوں ناموں کو ملا کر “میشا” رکھا تھا جب کہ اداکار ادیتیا جوپڑا اور رانی نے اپنے بچے کا نام “ادیرا” رکھا تھا۔