پشاور (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق، سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے خفیہ ذرائع کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار ہونے والے دہشت گرد قابوس کا تعلق افغانستان سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے 8 کلو گرام بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار دہشت گرد اپنے گھر میں بم بنا رہا تھا۔ ملزم کو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے محتلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔