ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تھانہ واہ صدر پولیس ان ایکشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری،لوسر شرفو میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر جوئے کی بازی الٹ دی،13 قمار باز گرفتار داو پر لگی رقم 60 ہزار نقدی،70روپے کے مالیتی موبائلز فونز برآمد، دوسری کاروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار قبضہ سے 300 لیٹر کچی شراب برآمد، تیسری کاروائی کے دوران پولیس نے محلہ مقصود آباد نواب آباد میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کرنائکہ سمیت تین خواتین اور چار مرد رنگ ہاتھوں گرفتار کر لئے،چوتھی کاروائی میںناجائز اسلحہ رکھنے پر چھ افراد گرفتار قبضہ سے آتشین اسلحہ اور بھاری مقدار میں روند برآمد کر لئے۔
جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی پر عوامی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ صدرواہ یاسر کیانی کو خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ پولیس نے متعدد کاروائیوں میں لوسر شرفو سے 13 قمار باز گرفتار کئے جن میںمحمد جاویدٹھٹہ خلیل،محمد حنیف عثمان کھٹر،محمد عثمان،رفاقت ساکن راولپنڈی،رحمان اللہ لوسر شرفو،عابد، شہنازعلی،عابد مسیح،وحید،ریاست،اور خورشید شامل ہیں، ادہر پولیس نے دوران تفتیش خورشید نامی ملزم سے تین سولیٹر کچی شراب برآمد کر لی،ملزم صیغم عباس سے 1270 گرام چرس برآمد کر لی۔
ناجائز اسلحہ رکھنے پرسات ملزمان کو دھر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد رائفل رپیٹر معہ 15 ضرب روند ، 1 عدد پسٹل 9MM معہ 2 میگزین کے علاوہ درجنوں روند برآمد کر لئے،نواب آباد مقصو آباد میںفحاشی کے اڈے پر ریڈ کے دوران پولیس نے چار مرد غلام یٰسین ، محمد اسلام ، محمد یاسر ، محمد عتیق اور تین خواتین سعدیہ ، شمیم ، ماہ نورکو رنگ ہاتھوں گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے۔