کراچی: کھارادر میں بیکری پر کریکر حملہ، 5 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کھارادر میں واقع ایک بیکری پر نامعلوم افراد نے کریکر سے حملہ کیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

موٹر سائیکل سوار کریکر پھینک کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔