گڑگائوں (جیوڈیسک) بھارت میں انتہاپسند آپے سے باہر ہو گئے، ایک اور پاکستانی فنکار نفرت کا شکار بن گیا، گلوکار عاطف اسلم کا بھارت میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا۔
عاطف اسلم اگر بھارتی شہر گڑ گاؤں میں نہیں گائے گا تو اس کی مقبولیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ نہ جانے یہ بات عقل کے اندھے بھارتی انتہاپسندوں کی سمجھ میں نہیں آ رہی۔ پاکستان دشمنی میں ایسے پاگل ہوئے کہ اب فنکاروں کے پیچھے پڑ گئے۔
ماہرہ خان اور فواد کے بعد گلوکار عاطف اسلم بھی انتہا پسندوں سے نہ بچ سکے۔ انتہا پسندوں کی دھمکی کے بعد گلوکار کا پندرہ اکتوبر کو بھارتی شہر گڑگائوں میں ہونے والا میوزک کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کنسرٹ انتہاپسندوں کے احتجاج کی وجہ سےمنسوخ کیا گیا ہے۔