ملیبورن (جیوڈیسک) سابق آسٹریلوی باؤلر میکس واکر کا انتقال ہو گیا ہے۔ آنجہانی میکس کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی عمر 68 برس تھی۔
میکس واکر نے 1973ء میں پاکستان کیخلاف ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 34 ٹیسٹ اور 17 ون ڈے میچوں میں حصہ لیا۔
میکس واکر نے اپنے وقت کے عظیم آسٹریلوی کھلاڑیوں گریگ چیپل، آئن چیپل، جیف تھامسن اور ڈینس للی کے ساتھ کھیل کا حصہ رہے۔ وہ 1977ء سے 1979ء تک کھیلی جانے والی کیری پیکر ورلڈ سیریز کا بھی حصہ رہے۔