ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما شیخ زیشان سعید نے کہا ہے کہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ملک عمر فاروق کی کامیابی چوہدری نثار علی خان پر عوام کے لازوال اعتماد کا مظہر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرتی جارہی ہیں ،عوام لولی پاپ کی سیاست کرنے والوں کا بھرپور احتساب کر رہے ہیں،مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے میاں نواز شریف کی دلیرانہ قیادت میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا گراف روزبروز بڑھ رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا۔
شیخ زیشان سعید کا کہنا تھا کہ 2013 کے عام الیکشن کے بعد ملک میںہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ،تبدیلی کا وایلا کرنے والے پہلے اپنی پارٹی میں تبدیلی لائیں جہاں عمران خان کے ارد گرد کرپشن کے بادشاہ منڈلا رہے ہیں،عمران خان احتساب کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔
تیس تاریخ کا ڈرامہ بھی بری طرح فلاپ ہوگا، شیخ زیشان سعید نے مزید کہا کہ واہ کینٹ ٹیکسلا پہلے بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا اور آئندہ بھی رہے گا ، واہ کینٹ ٹیکسلا میں چوہدری نثار علی خان نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جو انکی حلقہ عوام سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عوام نے بھی کمال مہربانی کرتے ہوئے پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے تابوت پر کیل ٹھونک کر ثابت کردیا کہ عوام اب کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے، انھوں نے شاندار کامیابی پر ملک عمر فاروق کا مبارک باد دیتے ہوئے اس امرکا اظہار کیا کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور سعی کریں گے۔
انھوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کے تمام تر اوچھے ھتکنڈوں کے باوجود انھوں نے نہ صرف صبر اور برداشت کا مظاہرہ کیا بلکہ مخالفین کے ہر حربے کو ناکام بنایا،ملک عمر فاروق کی کامیابی 2018 کے عام انتخابات کا ٹریلر ہے۔
مخالفین کو جان لینا چاہئے کہ اب باقی وکٹیں گرنے میں کچھ ہی وقت باقی ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038