بدین (عمران عباس) انڈیا کی جارحیت کے خلاف بدین میں سول سوسائیٹی کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی، مودی کا پتلہ بھی نظر آتش کیا گیا۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے نا پاک عزائم کے کے خلاف بدین کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے موٹر سائکلوں اور پیدل اللہ والا چوک سے پریس کلب تک پاکستان زندہ آباد ریلی نکالی اور بھارت کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے پاکستانی فوج سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نوجوانوں نے بھارت کی طرف سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے اور پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اور فوج ہم وقت اپنے وطن کی حفاظت کے لیئے میدان میں ہیں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد اپنے وطن پر مر مٹنے کے لیئے تیار ہے۔
مودی سرکار کی گیدڑ بھبکیوں سے پاکستانی ڈرنے والے نہیں ، بھارت کو کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم کے ہر زخم کا حساب دینا ہوگا اور کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان رہے گا، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے روک نہیں سکتی۔
اس موقع پر نوجوانوں نے بھار ت وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلہ جلا کر اس سے نفرت کا اظہار کیا۔