کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سب سے بڑے ایف ایم ریڈیو نیٹ ورک FM101کی 18ویں سالگر ہ آج (یکم اکتوبر )2016کو منائی جائے گی ۔ایف ایم 101کے کراچی اسٹوڈیوز سے خصوصی نشریات کا آغاز صبح 7بجے ہوگا جو رات 12بجے تک جاری رہیں گی۔
ڈپٹی کنٹرولر ایف ایم 101خلیل چنا ء اور پروگرام منیجر رابیعہ اکرم سالگر ہ کی اسپیشل ٹرانسمیشن کو سپروائز کرینگے۔کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب 9بجے شب منعقد کی جائے گی جس میں معززین شہر کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے۔
اس موقع پر ایف ایم 101کے میزبانوں کے درمیان گلوکاری کا مقابلہ ہوگا جس کے بعد عشائیہ دیا جائے گا۔