یمن (جیوڈیسک) یمنی فوج اور اس کی حامی مزاحمتی ملیشیا نے مآرب گورنری میں اسلحہ سے لدا ایک ٹرک پکڑا ہے جسے مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے لیے بھیجا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فوج اورمزاحمتی فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران صافر۔ العبر روڈ پر ابو جمب کے مقام پر اسلحہ بردار ٹرک پکڑا۔ ٹرک پر میزائل اور دیگر بھاری جنگی ہتھیار لادے گئے تھے۔
پکڑا گیا ٹرک سلطان عمان کی حدود سے یمن میں داخل ہوا۔ ٹرک پر لادا گیا اسلحہ الیکٹرونکس کے سامان سے چھپایا گیا تھا۔