مظفرگڑھ (جیوڈیسک) وسندیوالی میں شازیہ بی بی نامی خاتون اپنے شوہر کی بار بار کی شادیوں کی وجہ سے تنگ تھی۔ گزشتہ روز بھی اس کا شوہر ایک لڑکی کو بھگانے کے جرم میں گرفتار ہوا تو یہ بات اسے دلبرداشتہ گزری اور اس نے اپنے 6 بچوں کو دودھ میں زہر ملا کر دیدیا اور خود بھی پی لیا۔
زہر پیتے ہی بچوں اور شازیہ بی بی کی حالت غیر ہونے لگی جنھیں ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا۔ جہاں خاتون اور اسکے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔
واقعہ کے بعد ڈی پی او ملک اویس احمد بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کیمطابق پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے جس کے بعد تحقیقات کی روشنی میں مقدمہ درج کیاجائے گا۔