خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ نیشنل پریس کلب میں نیشنل فرنٹ آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنما ظفر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی برادری سے ہونے والی زیادتیوں کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔نیشنل فرنٹ آف جرنلسٹس ہر اس صحافی بھائی کے ساتھ ہے جو کہ معاشرے میں حق اور سچ کی پہچان کراتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اپنے علاقے کے مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کی قدرت پر بھروسہ ہمارہ سرمایہ ہے، سچائی ہمارہ ہتھیار ہے اور صحافی بھائیوں کا ساتھ ہماری طاقت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافت ایک چوتھے ستون کے طور پر اپنی حیثیت کا تعین کر چکی ہے لیکن صد افسوس کہ صحافت کی فکری حوالوں سے درست سمت نہ ہونے کے باعث آج یے شعبہ عصر حاضر کے تقاضے پورے کرنے سے قاصر ہے ۔اس طرح صحافت خود طبقات میں تقسیم ہوکر اپنے ہی ان صحافی بھائیوں کا استحصال کرنے کے در پے ہے جواپنے خون اور پسینے سے اس کھیتی کو پرواں چڑھا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے نیشنل فرنٹ آف جرنلسٹس کی بنیاد رکھی ہے ۔ہمارے مقاصد واضح ہیں جن میں کوئی ابہام نہیں ہم ایسے فورم کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں جو یقینی طور پر صحافی بھائیوں کے لیے سچائی ، خلوص اور فکری حوالوں سے سنگ میل ثابت ہوگا۔
نیشنل فرنٹ آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنما ظفر اعوان نے کہا کہ صحافی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر قلمی جہاد میں شامل ہونا وقت کی ضرورت ہے۔اس موقعے پر ان کے ہمراہ نیشنل فرنٹ آف جرنسلٹس کے صوبائی رہنما فیاض جعفری،ضلعی رہنما سید اظہر حسین، سید شفقت عباس، راشد علی قاضی، نواب منگی ، ممتاز ملاح اور دیگر موجود تھے۔