کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 1/10/2016

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں (مہر جلال شائق +محمد علی خیالی) کوٹلہ ارب علی خاں میں کے نواحی گائوں بھنڈ گراں میں غیر قانونی ”لکی بریڈ ”فیکٹری کا انکشاف ،کیا دیہات میں اسطرح کی فیکٹریاں لگائی جا سکتیں ہیں اور انکے چیک اینڈ بیلنس کا اختیار کس ادارہ کو ہے اور اس فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کی اپنی صحت کیسی ہے ؟یہ سب کچھ پڑھئے کل کے روز نامہ گجرات ٹائمز میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خاں (مہر جلال شائق +ملک محمد علی خیالی) کوٹلہ ارب علی خاں کے نواحی گائوں موضع شامپور میں سادہ لوح شخص کیساتھ 1050000روپے کا فراڈ اپنی ہی بیوی 4بچوں کے ہمراہ آشناکیساتھ فرار ،سادہ لوح چائے فروش چائے بیچتا رہا !!!تفصیلات کے مطابق کوٹلہ ارب علی خاں کے نواحی گائوں موضع شامپور میں انوکھی واردات کا انکشاف ہو اہے ،شامپور کے رہائشی چائے فروش کے ساتھ اپنا دوست ہی ہاتھ کر گیا ،دوست ،دوست کی بیوی کو چار بچوں اور ساڑھے 10لاکھ روپے نقد لیکر رفو چکر ہو گیا ،ابتدائی معلومات کے مطابق موضع تھلہ کا رہائشی عرفان نامی شخص جو کہ موضع شامپور میں گھر جمائی تھا جسکے تعلقات قریبی ہمسائے محمد شفیق کی بیوی کیساتھ استوار ہو گئے اور اس نے ورغلاء کر پہلے اسکی بیوی کو اپنے خاوند سے طلاق دلوائی پھر اسکا مکان بھی فروخت کروا دیا ،جبکہ چائے فروش محمد شفیق نے کوٹلہ میں کرایہ پر مکان حاصل کر لیا ،موقع پا کر اسکے دوست محمد عرفان سکنہ تھلہ نے اکی بیوی (ن) 1050000روپے نقد رقم اور چار بچوں کو لیکر اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی جبکہ محمد شفیع کو شک گزرا تو وہ گھر گیا تو وہ اپنے 4بچوں ،بیوی اور ساڑھے 10لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا اور اب وہ مارے مارے پھر رہا ہے ،یہ بھی معلوم ہوا کہ کہ عرفان نامی شخص شامپور میں گھر جمائی تھا اور اپنی حقیقی بیوی کے گھر سے بھی سونا اور نقد رقم چرا کر لے گیا ہے ،پولیس تھانہ ککرالی کو اس وقوعہ بارے ابتدائی رپورٹ دے دی گئی ہے اور پولیس تھانہ ککرالی مصروف تفتیش ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
4کالمی لیڈ کوٹلہ ارب علی خاں (مہر جلال شائق +محمد علی خیالی) محکمہ وپڈا کوٹلہ ارب علی خاں کا ” مک مکا پروگرام ”کوٹلہ ارب علی خاں میں کئی مارکیٹوں اور پلازوں کے ٹرانسفارمر نصب نہ ہو سکے! جبکہ شریف شہریوں کو نئی مارکیٹیں بنوانے کے بعد لاکھوں روپے کے ڈیمانڈ نوٹس بجھوا دئیے جائے ہیں جبکہ اثر و سوخ رکھنے والوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے اور انکے ساتھ مک مکا پروگرام کے تحت منتھلی وصول کی جاتی ہے ۔گجراٹ ٹائمز کی ٹیم نے ایک سروے کیا جس میں کئی کارخانوں ،پلازوں ، مارکیٹوں کے اپنے ذاتی ٹرانسفارمر موجود نہ تھے ،جبکہ عام شہریوں کو چونا لگایا جاتا ہے کہ آپکا میٹر تب لگے گا جب آپ لاکھوں روپے کا نیا ٹرانسفارمر اپنی مارکیٹ میں لگوا ئو گے ،اہلیان علاقہ کی عوام نے ایس ای وپڈا ،ایکسین وپڈ اسے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹلہ ارب علی خاں میں محکمہ واپڈا کے ”مک مکا پروگرام ”کی انکوائری کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کاررائی عمل میں لائی جائے جبکہ کوٹلہ ارب علی خاں اور اسکے گردونواحکے دیہات میں مختلف دکانوں پر کمرشل میٹر کی بجائے گھریلوبجلی میٹر سے بجلی کا استعمال کیا جا رہا ہے،جبکہ سب ڈویثرن کوٹلہ کے ایس ڈی اوز نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (مہر جلال شائق +محمد علی خیالی) محکمہ واپڈ ا کوٹلہ کے اہلکار سکول ٹیچرز بن گئے۔ان اہلکاروں کو کس کی پشت پنائی حاصل ہے اور کب سے یہ سکول چلا رہے ہیں ؟ تفصیلی رپورٹ کل کے روز نامہ گجرات ٹائمز میں پڑھئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (مہر جلال شائق) جرمنی میں مقیم ممتاز سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت راہنما پاکستان پیپلز پارٹی ”رضوان بٹ المعروف جانی بٹ” آف بزرگوال کو چاند سے بیٹے کی پیدائش پر ملک ندیم عاشق اعوان راہنما پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات نے دلی مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے انہوں نے اپنے مبارکبادی بیان میں کہا ہے کہ ہم دعا گو ہیں کہ ہمارے بھائی رضوان بٹ کے بیٹے کو اللہ تعالیٰ لمبی عمر و صحت و تندرستی عطا فرمائے اور اپنے والدین کا فرنبردار بنائے۔