شیخوپورہ (دانیال منصور سے) ضلع بھر میںڈینگی پھیلائو کی روک تھام کے لئے 593 ان ڈور جبکہ 293 آوٹ ڈور ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں ۔ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں اس تمام علاقے کی کلین سویپنگ کے لئے حفاظتی اقدامات اور فوری سپرے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
شیخوپورہ کی کل 112 یونین کونسل میں سے 24 کو ہائی رسک پر قرار دے کر کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ہائی رِسک والے علاقوں سے گزشتہ سالوں میں ڈینگی کے مریض پائے گئے تھے۔
ڈینگی سرویلنس کے علاوہ ضلع بھر میں ہاٹ سپاٹس کی بھی نشاندہی کی جاتی ہے جن کی کلیننگ کا کام ہنگامی بنیادوں پر عمل میں لایا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق ڈینگی کے 5 مریضوں کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ یہ تعداد پچھلے سالوں کی نسبت بہت کم ہے اور آئندہ سالوں میں امید کی جاتی ہے کہ شیخوپورہ کو ڈینگی سے پاک کر دیا جائے گا۔