مانچسٹر (سلامت حسین/ تنویر کھٹانہ سے) سیمینار میں میزبانی کے فرائض عوامی مفاھمتی کمیٹی برائے گلگت بلتستان و جموں کشمیر کے ترجمان سجاد راجہ نے سرانجام دئیے- سیمینار سے شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کے فرزند شوکت مقبول بٹ، جموں کشمیر نیپ برطانیہ کے صدر محمود کشمیری، کشمیری پنڈتس کلچرل سوسائیٹی برطانیہ کی چیئرپرسن لکشمی کول، آزادکشمیر کے سابق صدر کے ایچ خورشید کے دست راست اور لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی یورپ کے نمائیندے اور شبیر شاە کے دست راست ارشاد ملک ایڈوکیٹ، کشمیر آرٹ اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری پروفیسر جاوید اقبال ککرو، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے نائب صدر سردار محمد سہراب خان اور پاکستان تحریک انصاف لیسسٹر برطانیہ کے صدر ملک محمد اسلم نے خطاب کیا۔
سیمینار کو پاکستانی اور بھارتی ٹی وی چینلز اور پرنٹ میڈیا نے بھرپور طریقے سے کوریج دی – سیمینار میں کمیونٹی نے بھرپور طریقے سے شرکت کی – شرکاء کی کثیر تعداد کے باعث سیمینار میں تین دفعہ اضافی نشستوں کا اھتمام کرنا پڑا- میں تمام مہمانان گرامی اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ھوں جنہوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کر کے سیمینار کو کامیاب بنایا – سیمینار کے انعقاد کا سہرا میرے رفقائے کار ناھید احمد (سابق صدر جموں کشمیر نیپ مانچسٹر برطانیہ)، فاروق سلطان، پرویز احمد اور راحیل شبیر (جوائنٹ سیکرٹری جموں کشمیر نیپ برطانیہ) کے سر ھے – میں اپنے ان بے لوث دوستوں کا ممنون و مشکور ھوں – سیمینار کو کامیاب بنانے کے لئیے جموں کشمیر نیپ کے مرکزی رھنما شوکت مقبول بٹ، جموں کشمیر نیپ برطانیہ کے صدر محمود کشمیری، جموں کشمیر نیپ برطانیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ماجد میر، جموں کشمیر نیپ برطانیہ کے سیکرٹری مالیات اسحاق بھٹی، جموں کشمیر نیپ ڈیوزبری برطانیہ کے صدر مسعود اقبال میر، جموں کشمیر نیپ ڈیوزبری برطانیہ کے جنرل سیکرٹری پرویز بٹ، جموں کشمیر نیپ مڈلزبرو برطانیہ کے صدر رضوان صدیق، جموں کشمیر نیپ برطانیہ کے رابطہ افسر برائے الیکٹرورل کمیشن فیاض رشید، جموں کشمیر نیپ برمنگھم برطانیہ کے رھنما اسرار راجہ، جموں کشمیر نیپ برطانیہ خواتین ونگ کی رھنما شاھین اختر اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ثمینہ راجہ نے بھرپور تعاون کیا۔
ان احباب کی محنت اور کاوش کے بغیر اس سیمینار کا اس شاندار انداز میں منعقد کرنا ھر گز ممکن نہیں تھا – میں ان تمام ساتھیوں اور بالخصوص جموں کشمیر نیپ کا تہ دل سے مشکور ھوں کہ جنہوں نے سیمینار کو کامیاب بنانے کے لئیے مکمل تعاون اور شرکت کار کا مظاھرہ کیا- میں تمام احباب کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ھوں- یہ ایک خوبصورت اور کامیاب پروگرام تھا۔