بہاولپور: نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ آزاد کشمیر نے جیت لیا۔ ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں کھیلے جانے والے ٹی 20 بلائنڈکرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پشاور کی ٹیم نے مقررہ اوورزمیں پانچ وکٹوں پر 247 رنز بنائے۔ ہارون خان نے 34 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔
جواب میں آزادکشمیر کی ٹیم نے ہدف بغیر کسی نقصان کے 19 ویں اوور میں پوراکرکے فائنل دس وکٹوں سے جیت لیا۔ آزاد کشمیر کے نثار علی نے 56 گیند وں پر 133 اور محمدجمیل نے 59 گیندوں پر 113 رنز بنائے ۔ آزادکشمیر کے نثار علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ریاست علی کو بی ون کیٹگیر ی میں بدرمنیر کو بی II اور محسن خان کو بی IIIکیٹگیری میں مین آف دی ٹورنامنٹ اور مسعود جان کو بیسٹ وکٹ کیپر قرار دیاگیا ۔ نیشنل بینک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر چیئر مین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نیشنل بینک کے غلام محمدخان ، سلمان طارق اور دیگر موجود تھے۔
اویس اسد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے نہایت نظم وضبط اور اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہر ہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال بھی جاری ہے گا اورنیشنل بینک مزید بہتر انداز میں ٹورنامنٹ منعقد کراے گا۔ آخرمیں ونر ٹیم کو ٹرافی اور نقد 60ہزار روپے جبکہ رنر ٹیم کو ٹرافی اور نقد 30 ہزار روپے انعام کے طور پر دیے گئے۔